28 مارچ 2017 - 13:07
پا کستانی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہبازکا کہنا ہے کہ بھارت دانستہ طور پر خطے کے حالات کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہبازکا کہنا ہے کہ بھارت دانستہ طور پر خطے کے حالات کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی سیاہ داستانیں رقم کرنے والے بھارت کا واویلا چور مچائے شور کے سوا کچھ بھی نہیں کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بھارت بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہیں عالمی طاقتیں بھارتی مکاری سے بخوبی آگاہ ہیں اقوام متحدہ کو چایئے کے کشمیری عوام پر ہو نے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالیں کے وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل وغارت گری سے گریز کرے پاکستان کی طرف پیش قدمی کی کوئی بھی کوشش ہندوستان کی تباہی ثابت ہوگی پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے گز شتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کے مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھنا ہماری زمہ داری ہے بھارت آگ و خون کے کسی بھی کھیل سے باز رہے مسئلہ کشمیرکے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چایئے پا کستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے پا کستا نی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں اگر کشمیر پر مسلمانوں پر مظالم ہو نگے تو پا کستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲